7 ستمبر 2013 - 19:30
شام پر حملے کے خلاف امريکا ميں مظاہروں کا سلسلہ جاري

شام پر حملے کي امريکي کوششوں کے خلاف امريکا ميں مظاہروں کا سلسلہ جاري ہےـ

ابنا: دار الحکومت واشنگٹن ميں وائٹ ہاؤس کے سامنے امريکي شہريوں نے احتجاج کياـ سينکڑوں مظاہرين وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے شام پر فوجي حملے کا ارادہ ترک کئے جانے کا مطالبہ کياـ مظاہرين کے ہاتھوں ميں پلے کارڈ تھے جن پر درج نعروں ميں کانگريس سے مطالبہ کيا گيا تھا کہ شام کيخلاف فوجي کارروائي کي اجازت نہ دي جائے ـاطلاعات کے مطابق امريکي عوام کي اکثريت نہيں چاہتي کہ امريکا شام کے خلاف فوجي کارروائي کرے......./169